کویت کا 12 ربیع الاول کو تعطیل کا اعلان

کابینہ نے پبلک سیکٹر میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 28 ستمبر کی چھٹی دیدی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 14 ستمبر 2023 17:55

کویت کا 12 ربیع الاول کو تعطیل کا اعلان
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 ستمبر 2023ء ) خلیجی ملک کویت نے پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت پر تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا، کابینہ نے پبلک سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے 28 ستمبر کی چھٹی کردی۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی (KUNA) کے مطابق کویت نے پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا ہے، ملک کی وزراء کونسل نے سرکاری شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے چھٹی کی تصدیق کی ہے، کابینہ نے پبلک سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے 28 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ملنے والی چھٹی کے باعث سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین تین دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ رسول اللہ ﷺ کے یوم ولادت کی چھٹی جمعرات کو آتی ہے، ان لوگوں کے لیے جن کے کام کا ہفتہ پانچ دن ہوتا ہے انہیں ہفتے کے آخر میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے، جو اس مہینے کے آخر میں تین دن کا طویل ویک اینڈ سیٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ روایت کے تحت مسلمان اسلامی کیلنڈر کے مہینے ربیع الاول کے 12ویں دن کو میلاد النبی ﷺ کے طور پر مناتے ہیں جو پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کے دن ہے، رواں برس متحدہ عرب امارات میں بھی 12 ربیع الاول کی چھٹی کے باعث ملازمین کو 3 دن کا طویل ویک اینڈ ملے گا۔ سال کے آغاز میں یو اے ای کے سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول کے تحت 29 ستمبر کو یو اے ای میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تعطیل کا امکان ہے، اس کے نتیجے میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کے لیے ایک طویل ویک اینڈ آئے گا کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں پیر سے جمعہ کام کے ہفتے کے بعد ویک اینڈ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں