حجر النعیم فلم انڈسٹری میں شامل ہونے پہلی سعودی خاتون ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 15:06

حجر النعیم فلم انڈسٹری میں شامل ہونے پہلی سعودی خاتون ہیں
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) سعودی عرب میں حجر النعیم فلم سازی شعبےمیں قدم رکھنے والی پہلی سعودی عورت بن گئیں ۔ حجر النعیم کا کہنا ہے کہ اس کے ملک میں سنیماوں کی کمی تھی اس لیے اسنے اپنے جذبے کو پورا کرنے کے لیے بیرون ممالک کا رخ کیا اور وہاں فلم سازی کی تعلیم حاصل کی ۔ النعیم "Detained" نامی ایک فلم کی ڈائریکٹر اور معاون مصنف ہیں جسکی اسکریننگ اس ہفتے دبئی میں منقعد ہونے والے 2017 کےبین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کی گئی تھی۔

فلم ایک شامی نوجوان لڑکی کی ہے جو کہ امریکہ میں پناہ گزین ہے اور امریکہ پولیس کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ فلم میں امریکن پولیس نے لڑکی کوگرفتار کر لیا ہے کیونکہ لندن رپورٹس کے مطابق شامی لڑکی کا باپ ایک خودکش حملہ آور ثابت ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور دبئی میں اسکریننگ کے بعد النعیم نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی فلم دونظریات امریکی اور مشرق وسطی کی نمائنگی کرر رہی ہے ۔

اسنے مزید کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں اپنی فلم امریکہ اور مشرق وسطی کے لوگوں دکھا پائی ہوں اور میں یہ چاہتی ہوں کہ اسکی فلم کے امریکی سامعین مسلمانوں اور مشرق وسطی کے لوگوں کی کوششوں کو سمجھیں۔النعیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ اسکی ریاست میں بھی خواتین اس شعبے میں آگے آئیں اور وہ انھیں فلم سازی کی تعلیم دے سکے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں