پینتیس ہزار سعودی روزانہ فلم دیکھنے بحرین جاتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 15:26

پینتیس ہزار سعودی روزانہ فلم دیکھنے بحرین جاتے ہیں
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) حیران کن طور پر پینتیس ہزار سعودی روزانہ پڑوسی ملک بحرین جاتے ہیں جہاں وہ فلم دیکھنے کے لیے روزانہ 1،200 ریال (320$) خرچ کرتے ہیں۔ 2011 میں بحرین میں سینماوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک مطالعے کے مطابق بحرین کے سینماوں کے 93 فیصد ناظرین سعودی شہری تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں سنیما سے ایک ارب ریال تک سالانہ منافع حاصل ہو پائے گا جو کہ ایک قابل اعتماد مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال 86 فیصد سعودی شہری فلمیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں جبکہ کہ باقی کے 49 فیصد لوگ فلم دیکھنے کے لیے انٹیرنیٹ کی مختلف سائٹس پر جاتے ہیں مثال کے طور پر "Netflix" وغیرہ۔ اگرچہ "سینما جانے" کا خیال اھی سعودی نوجوانوں کے لیے تقریبا اجنبی ہی ہے پھربھی فلم ساز اور سینماء انتظامیہ کوفلم کی ٹکٹوں پر سوچ بچا کرنا ہو گی۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کےعلاوہ دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب میں فلم کی ٹکٹ 30 سے 45 سعودی ریال تک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں