سعودی عرب ، لیڈی ٹیچرز اور کالج کی طالبات لازمی طور پر ڈرائیونگ سیکھیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 مارچ 2018 16:31

سعودی عرب ، لیڈی ٹیچرز اور کالج کی طالبات لازمی طور پر ڈرائیونگ سیکھیں
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء)  سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان مبار ک العصیمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزارت کی جانب سے خواتین کو لازمی ڈرائیونگ سیکھنے کا نہیں کہا ہے ۔ عاجل نیوز نے العصیمی کے ٹویٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت میں بڑی تعداد میں خواتین ملازم ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے بارے میں جاری شاہی اجازت نامے سے مستفیض ہونگی ۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف باتیں پھیل رہی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ وزار ت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیڈی ٹیچرز اور کالج کی طالبات لازمی طور پر ڈرائیونگ سیکھیں ۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چل پڑی جس پر وزارت کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی جانب سے لازمی کی بات نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں