جدہ:سعودی عرب کی آدھی آبادی انٹرنیٹ کا استعمال نہیں جانتی

2 فیصد سعودیوں نے انٹرنیٹ کو فیملی سسٹم کی تباہی قرار دے دِیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 5 جنوری 2019 14:31

جدہ:سعودی عرب کی آدھی آبادی انٹرنیٹ کا استعمال نہیں جانتی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری 2019ء) سعودی محکمہ شماریات نے 2018ء میں انٹرنیٹ کے حوالے سے کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ اس رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے 41.6 فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرنا نہیں جانتی ۔ جبکہ 30.4 فیصد نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کا استعمال اس لیے نہیں کرتے کہ اس کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ مہنگے انٹرنیٹ پیکجز کی وجہ سے اُنہوں نے اس سہولت سے محرو می کو ہی بہتر جانا ہے اور مستقبل میں بھی اُن کا انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سروے کے مطابق 21.3 فیصد افراد نے کہا کہ اُنہیں انٹرنیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اُن کا اس کے بغیر بھی گُزارا ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے اُنہوں نے اس سہولت سے فائدہ نہ اُٹھانا ہی مناسب سمجھا ہے۔

(جاری ہے)

وہ فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے ہی اپنا مقصد حل کر لیتے ہیں۔ 2.8 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خواہش مند ہیں مگر اُن کے علاقوں میں یہ جدید سہولت دستیاب نہیں ہے، اس لیے وہ فی الحال اس کے بغیر ہی گزارا کر رہے ہیں۔

سروے کے مطابق 2.1 فیصد سعودی خاندان ایسے تھے جو انٹرنیٹ سروس کے شدید خلاف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سے گھروں کا ماحول خراب ہوتا ہے اور پرائیویسی بھی متاثر ہوتی ہے۔ خاندان کے افراد کی قربت میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر موجود نامناسب مواد کی وجہ سے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے کے استعمال سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں