جدہ: غیر مُلکی ملازمین کے ویزوں کی میعاد میں دو برس کی مفت توسیع کر دی گئی

وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد نجی اداروں کوسہولت فراہم کرنا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 9 جنوری 2019 15:07

جدہ: غیر مُلکی ملازمین کے ویزوں کی میعاد میں دو برس کی مفت توسیع کر دی گئی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2019ء ) سعودی عرب میں مقیم لاکھ غیر مُلکی کارکنوں کو شاندار خبر سُنا دی گئی۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے اپنے آفیسل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ غیر مُلکی کارکنان کے ورک ویزوں کی میعاد میں اب کی بار ایک سال کی بجائے دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ورک ویزوں میں یہ حالیہ توسیع مفت کی گئی ہے۔ وزارت محنت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد نجی اداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے، جو اس وقت بہت سے مالی مسائل کا شکار ہیں۔

ورک ویزوں میں بلامعاوضہ توسیع سے اُن کے بجٹ پر ماضی میں پڑنے والا بوجھ نسبتاً کم ہو جائے گا اور وہ اس بچائی گئی رقم کو ادارے کی ترقی اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں خرچ کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے باعث مملکت میں موجود ہزاروں نجی ادارے اپنے غیر مُلکی ملازمین کے ورک ویزوں کا اجراء مفت میں کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

نجی اداروں کے مالکان کی جانب سے اس خوش خبری کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور اسے مستقبل میں نجی اداروں کی ترقی اور وسعت کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

ایک نجی ادارے کے مالک کا کہنا تھا کہ غیر مُلکی ورکروں کے ویزوں کی مُدت میں توسیع کے معاملے پر اچھے خاصے اخراجات اُٹھتے ہیں۔ وزارت محنت کا یہ حالیہ فیصلہ مالی بحرانوں کے شکار بہت سے نجی اداروں کے لیے اُمید کی کرن ثابت ہواہے۔ اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی سعودی حکومت کی جانب سے ایسے مزید فلاح پر مبنی فیصلے سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں