سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی کارکنوں کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لینے کی تیاریاں

یہ پروفیشن ٹیسٹ 38 سٹینڈرڈز کے مطابق لیا جائے گا، جو تحریری اور عملی دونوں طرح کا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 نومبر 2019 11:00

سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی کارکنوں کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لینے کی تیاریاں
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2019ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے زیر انتظام پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر نایف العمیر نے بتایا ہے کہ مملکت میں تمام غیر ملکی کارکنان کا پروفیشن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ انکشا ف مشرقی ریجن ایوان صنعت و تجارت میں ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام ورکشاپ‘ سے خطاب کے دوران کیا۔ نایف العمیر نے بتایا کہ یہ پروفیشن ٹیسٹ سعودی عرب کے 38 سٹینڈرز کے تحت لیا جائے گا۔

یہ پیشہ ورانہ ٹیسٹ دونوں طرح سے ہو گا، یعنی تحریری اورعملی (پریکٹیکل) دونوں صورتوں میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔ امتحانی حال میں ٹیسٹ دینے کارکنوں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گی۔ جبکہ حل شدہ پرچے چیک کرنے کے عمل میں چھ سرکاری ادارے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحانات کے نتائج سے متعلق تمام معلومات اداروں کو دی جائیں گی۔

نایف العمیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پیشہ ورانہ ویزے پر آنے والے اکثر غیر مُلکی اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مبالغے سے کام لیتے ہیں۔ بیشتر افراد کی مہارت کسی اور شعبے میں ہوتی ہے مگر وہ زیادہ پیسوں کی خاطر کسی اور پیشے میں گھُس جاتے ہیں۔ اس منفی رحجان کے سدباب کی خاطر ہی پروفیشن ٹیسٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت ریکروٹنگ ایجنسیوں کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ کارکنان کا پروفیشن ٹیسٹ اندرون مملکت بھی کرا سکتی ہیں اور بیرون مملکت بھی۔

اگر کوئی غیر مُلکی کارکن پروفیشن ٹیسٹ پہلی بار میں کلیئر نہیں کر پاتا تو اسے دو مواقع دیئے جائیں گے۔ تیسری بار بھی فیل ہونے کی صورت میں اُسے مزید کوئی موقع نہیں مِلے گا۔ نایف العمیر نے بتایا کہ سعودی کارکن کو پروفیشن ٹیسٹ کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا، اس کی وجہ یہ ہے مستقبل میں غیر ملکی کارکنان کے لیے کام کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔ اور ویسے بھی بیشتر سعودی ہنر مند پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے اعلیٰ ادارے کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں۔ کوئی بھی سعودی اس نوعیت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر لیبر مارکیٹ میں قدم نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں