وزیراعظم کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کے دروازے کھولنے کا فیصلہ

عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے کے بعد جدہ پہنچے، جدہ سے مکہ مکرمہ کیلئے رواںہ، آج رات وہیں قیام کریں گے

muhammad ali محمد علی اتوار 24 اکتوبر 2021 00:01

وزیراعظم کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کے دروازے کھولنے کا فیصلہ
مکہ مکرمہ (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کے دروازے کھولنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات سعودی شہر مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمرہ ادائیگی کیلئے مسجد الحرام پہنچیں گے، جہاں ان کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کے دروازے کھولے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز پہلے مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں سے پھر ان کی جدہ آمد ہوئی۔ جدہ پہنچنے کے بعد شہر میں کچھ دیر قیام کے بعد وزیراعظم مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں روضہ رسولﷺ پر خصوصی حاضری بھی دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر خصوصی نوافل بھی ادا کیے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں