معذور سعودی سیاح کا مکہ سے مدینہ تک پیدل سفر

احمد یحییٰ عسیری نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پیدل سفر 26 دن میں مکمل کیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 2 ستمبر 2023 08:40

معذور سعودی سیاح کا مکہ سے مدینہ تک پیدل سفر
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 ستمبر 2023ء ) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معذور سیاح احمد یحیی عسیری مکہ مکرمہ سے پیدل سفر کرتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد یحیی عسیری نے بتایا کہ میری دائیں ٹانگ میں پولیو تھا اور دو برس کی عمر میں میرا دایاں پیر مفلوج ہوا جس کی وجہ سے اس کی نشونما کا سلسلہ رک گیا اور ٹانگ بھی پانچ سینٹی میٹر چھوٹی رہ گئی لیکن 4 سال پہلے میں نے پیدل چلنا شروع کیا، خاص طور پر کورونا وباء کے دوران میں نے چلنے کی پریکٹس شروع کردی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ استقامت اور پریکٹس کے ساتھ میں نے پہلے 45 منٹ اور پھر گھنٹوں تک پیدل چلنا شروع کردیا اور طویل فاصلہ بھی طے کرنے لگا، اس طرح میں چلنے میں دشواری کے مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا، میرا مقصد اپنے معذور بھائیوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ معذوری کے باوجود وہ سیر کے لیے نکل سکتے ہیں اور اپنے بارے میں معاشرے کی سوچ تبدیل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

معذور سعودی سیاح نے کہا کہ مسجد التنعیم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا پیدل سفر کیا ہے، آخری سفر طائف سے ابہا کا کیا اور 600 کلو میٹر کا یہ سفر 26 دن میں مکمل کیا، اس دوران میں نے دانستہ اپنے لیے الرحال الاعرج یعنی لنگڑے سیاح کا لقب اختیار کیا اور مجھے فخر ہے کہ میں وہ لنگڑا اور معذور ہوں جو اپنے معذور بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کر رہا ہے، اس کے لیے میں نے پہلے خمیس مشیط سے ابہا کا پیدل سفر دو بار طے کی، پھر خمیس مشیط سے سراۃ عبیدہ کا سفر چار روز میں مکمل کیا، اس سے قبل میں یوم وطنی پر الخرج سے ریاض کی عتیقہ جامع مسجد تک پیدل گیا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں