سعودی حکام کی جانب سے پاکستانی عازمین کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے

پاکستانی عازمین نے سعودیوں کی مہمان نوازی کو فقید المثال قرار دے دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 جولائی 2019 17:29

سعودی حکام کی جانب سے پاکستانی عازمین کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی 2019ء) دُنیا بھر کے کونے کونے سے فرزندانِ توحید عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔پاکستانی مرد و خواتین بھی اس بار لاکھوں کی گنتی میں فریضہٴ حج ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مناسکِ حج کے سلسلے میں حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق ہر بار کی طرح اس بار بھی سعودی حکام پاکستانی عازمین کا بہت شاندار طریقے سے استقبال کر رہے ہیں۔

خُدامِ حجاج پاکستانیوں کی خدمت اور خاطر داری میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب کو کوئی غیر مُلک نہیں، بلکہ اپنا دُوسرا وطن خیال کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی پاکستانی عازمین حج کی بھرپور خدمت کی جاتی ہے۔ پاکستان سے آئے عازمین حج کا استقبال پھولوں، زمزم اور کھجور کی مختلف اقسام کے تحائف سے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ میں جنوبی ایشیائی ممالک کے عازمین حج کے استقبال کے لیے 78 مختلف تنظیموں کے دفاتر قائم ہیں۔ایک مطوف مرکز کے چیئرمین طلال معتوق قصاص نے کہا کہ ان کے ادارے نے پاکستان سے آئے عازمین حج کے پہلے قافلے کا استقبال کیا۔ اس قافلے عازمین حج کی تعداد 426 تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف حکومت بلکہ نجی سطح پر بھی عازمین حج کی خدمت کا مقابلہ دیکھا جاتا ہے اور ایک فرد اور تنظیم عازمین حج کی خدت کے کار خیر میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔

پاکستان سے آئے عازمین حج کو تحفے میں کھجوریں، زمزم اور پھول پیشے کیے گئے۔ عازمین کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے فریضہ حج کے لییقابل تحسین کاوشیں کی ہیں۔ انہوں نے بہترین حج سروسز فراہم کرنے پر سعودی حکومت اور قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں