سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کے لائسنس کے حوالے سے وضاحت

نجی گاڑیوں کے لائسنس کی تجدید کی سالانہ فیس ایک سو ریال جبکہ گاڑی کی ملکیت منتقل ہونے پر 150 ریال فیس وصول کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 7 اکتوبر 2019 10:28

سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کے لائسنس کے حوالے سے وضاحت
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اکتوبر2019ء ) سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کی لائسنس فیس کے حوالے سے وضاحت کر دی گئی ہے۔ عاجل ویب سائٹ نے سعودی محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجی گاڑیوں کے لائسنس (استمارہ) کی تجدید کروانے کی سالانہ فیس ایک سو ریال ہے۔ جبکہ لائسنس گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں نیا لائسنس بنوانے پر بھی سو ریال سالانہ فیس ہی ادا کرنا ہو گی۔

اگر کوئی شخص خریدی گئی گاڑی کی ملکیت اپنے نام پر منتقل کروانا چاہتا ہے تو اسے 150 ریال بطور فیس ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح سامان اور لوگوں کی منتقل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لائسنس کی سالانہ فیس 200 ریال ہے، ایسی گاڑیوں کے لائسنس کے گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں نیا لائسنس بنوانے پر ایک سو ریال کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس نوعیت کی گاڑی کی ملکیت کی منتقلی پر 150 ریال بطور فیس عائد کی جائے گی۔

ویگنوں کے لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے 200 ریال سالانہ کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔ ایسے لائسنس کے گم ہونے یا خراب ہونے پر متبادل لائسنس کی فیس سو ریال ہو گی جبکہ ویگنوں کی ملکیت اپنے نام منتقل کروانے کے لیے 300ریال کی فیس مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ ٹریف کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بس کے لائسنس کی سالانہ تجدید کے لیے 400ریال کی فیس ادا کرنا ہو گی، جبکہ اس کا لائسنس گم ہونے یا خراب ہونے پر نیا لائسنس جاری کروانے کے لیے 100 ریال کی فیس بھرنا ہو گی۔ کسی بس کو اپنے نام منتقل کروانے کے لیے محکمہ ٹریفک کو 300 ریال جمع کروانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں