مکہ مکرمہ میں کورونا کیسز تیزی سے پھیلنے لگے، ایک روز میں سینکڑوں کیسز سامنے آ گئے

سعودی حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,389 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 26 مئی 2021 12:33

مکہ مکرمہ میں کورونا کیسز تیزی سے پھیلنے لگے، ایک روز میں سینکڑوں کیسز سامنے آ گئے
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2021ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے بعد سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حکام نے لوگوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی وارننگ جاری کر دی ہے اور تقریبات ، اجتماعات منعقد کرنے والوں کی بھی شامت آ گئی ہے۔ کاروباری مراکز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزاروں دُکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ کیسز مکہ مکرمہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز مملکت بھر میں ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,389 افرا دمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ 14 مریض چل بسے ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں فعال کیسز کی گنتی 9,593 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت 1,348 مریضوں کی حالت نازک ہے جو آئی سو یو وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ اس موذی مرض کے ہاتھوں ہلاکتوں کی مجموعی گنتی 7,278 تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز مکہ میں سامنے آئے جن کی گنتی 442 بتائی گئی ہے۔ اس کے بعد ریاض ریجن 380 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ مدینہ ریجن میں 105، شرقیہ ریجن میں 163، عسیر ریجن میں 67، جازان ریجن میں 66،حائل ریجن میں 34، نجران ریجن میں 30، القصیم ریجن میں 48، تبوک ریجن میں 34، الباحہ ریجن میں 20، الحدود الشمالیہ میں 15 اور الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔

مملکت میں اب تک 4,43460 افراد اس موذی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جبکہ مجموعی شفایابیاں 4,26589 ہو چکی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کے بڑھنے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔اگر لوگوں نے اس وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی گائیڈ لائنز پر پوری طرح عمل نہ کیا تو آئندہ دنوں میں کیسز کی شرح اور تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ایسی صورت میں انتظامیہ کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا۔ 

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں