قوانین میں نرمی، مسجد نبوی جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی گئی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلامیہ
ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 10:19
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا ، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی ، جس کے لیے شہریوں کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے جب کہ صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً ڈیڑھ سال بعد آب زمزم کے کولر دوبارہ رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی منظوری حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے ، جس کے تحت مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولر واپس رکھے جا رہے ہیں ، مسجد نبوی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی سے اٹھالئے گئے زمزم کے کولروں کو تمام تر احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ واپس رکھا جارہا ہے ، کیوں کہ اب حالات قابو میں ہیں اور ملکت کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین بھی لگوا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زمزم کے کولروں کی واپسی کے دوران صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے قائم کردہ زمزم کی لیبارٹری پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے ، یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور یہاں خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سے پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم
سعودی عرب میں رمضان المبارک سے متعلق مساجد کیلئے ضوابط جاری
سعودی عرب کی خطے میں ای گورنمنٹ سروسز میں پہلی پوزیشن
پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں
اردن کے ولی عہد کی سعودی اہلیہ شہزادی رجوہ کے والد کا انتقال ہوگیا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب سیاحتی شعبے میں سرفہرست قرار
پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی شعبے میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
سعودی عرب نے مقامی طور پر اسمبل شدہ نیا ’ہاک جیٹ‘ لانچ کردیا
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
سعودیہ میں ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری