طائف: سعودی خاتون دورانِ پرفارمنس مرد گلوکار سے بغل گیر ہو گئی

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر قدامت پسند طبقے کی کڑی تنقید

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 جولائی 2018 17:20

طائف: سعودی خاتون دورانِ پرفارمنس مرد گلوکار سے  بغل گیر ہو گئی
طائف( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جُولائی 2018) سعودی مملکت میں ایک میوزک کانسرٹ کے دوران سعودی خاتون نے وہ حرکت کر ڈالی جس کی کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا۔گزشتہ جمعہ کے روزمشہور عرب گلوکار ماجد المہندس اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کر رہاتھا۔ کہ اچانک روایتی حجاب میں ملبوس خاتون بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اور یکایک گلوکار کے گلے لگ گئی۔

پولیس نے خاتون کو فوراً گرفتار پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں اُس کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے گلوکار مہندس کو کچھ سیکنڈز کے لیے گلے لگائے رکھا پھر اسی دوران ایک سیکیورٹی گارڈ آ کر خاتون کو زبردستی مرد گلوکار سے علیحدہ کر دیتا ہے۔ تاہم عراقی نژاد سعودی گلوکار نے اس واقعے کے بعد بھی اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

(جاری ہے)

اپنے آپ کو ’عرب موسیقی کا شہزادہ‘ کہلوانے والے گلوکار مہندس نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ پر اس واقعے کے حوالے سے کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو تقریبات کے دوران نامحرموں کے ساتھ گھُلنے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ سال ہی خواتین پر مردوں کی محفل میں شرکت پر سے پابندی اُٹھائی گئی تھی۔

جو اُن کے وِژن 2030کے تحت جاری اصلاحات کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے کی مہم کا حصّہ تھی۔ خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے کی بھی اجازت مِل گئی ہے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں لبنانی گلوکارہ حِبہ تواجی کی جانب سے ریاض میں میوزک کانسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا ‘ جو سعودی تاریخ میں کسی خاتون گلوکار کی جانب سے منعقد کیا جانے والا موسیقی کا اولین پروگرام ہے۔

اس کے علاوہ خواتین کو گزشتہ ماہ ڈرائیونگ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک اُن پر پردے اور لباس کے حوالے سے روایتی پابندی عائد ہے۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سعودی عرب کے قدامت پرست طبقے کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعتدال پسند ایجنڈے کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی خاتون کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں