ابوظبی میں داخلی و خارجی آمد و رفت پر پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی

ریاست کے اندرونی علاقوں میں سفر پر پابندی کل سے ختم ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 22 جون 2020 13:43

ابوظبی میں داخلی و خارجی آمد و رفت پر پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2020ء) ابوظبی میں داخلی اورخارجی آمد ور فت پر عائد پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے باعث نہ تو ابوظبی میں مقیم افراد دیگر ریاستوں کا سفر کر سکیں گے اور نہ ان ریاستوں میں رہنے والے اگلے ایک ہفتے تک ابوظبی میں داخل ہو سکیں گے۔ ابوظبی میڈیا سنٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظبی ریاست کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر پر عائد پابندی کل بروز منگل سے ختم ہو جائے گی۔

جس کے بعد ابوظبی میں مقیم افراد پرمٹ کے ذریعے ابوظبی کے دیگر علاقوں کا سفر کرسکیں گے۔ مثلاً ابوظبی شہر کے افراد العین اور الظفرہ بھی جا سکیں گے ۔کل صبح چھ بجے کے بعد ریاست کے اندرونی علاقوں میں سفر پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث دیگر ابوظبی میں دیگر ریاستوں سے آمد و رفت پر پابندی کی مُدت میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

تاہم سامان کی ڈلیوری، ڈاک اورپرمٹ ہولڈرز اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں ۔نیشنل سٹریلائزیشن مہم کے دوران جو افراد گھروں سے باہر نکلنے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ es.adpolice.gov.ae/en/movepermit پر جا کر پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ۔ تاہم دیگر ریاستوں کا سفرکرنے والوں کو ٹریول پرمٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ  کورونا وائرس کا پھیلاوٴ روکنے کیلئے پابندی کا اطلاق 2 جون بروز منگل سے کیا گیاتھا،جس میں بار بار توسیع کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں