ابوظہبی کے الظفرة ریجن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

الظفرة ریجن میں واقع تمام ہسپتال کرونا فری قرار، ہسپتالوں میں زیر علاج تمام کرونا مریض صحتیاب ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2020 20:13

ابوظہبی کے الظفرة ریجن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2020ء) ابوظہبی کے الظفرة ریجن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، الظفرة ریجن میں واقع تمام ہسپتال کرونا فری قرار، ہسپتالوں میں زیر علاج تمام کرونا مریض صحتیاب ہوگئے۔ گلف نیوز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کے ریجن الظفرة سے بڑی خوشخبری ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع تمام ہسپتال کرونا فری قرار دے دیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایسے 7 ہسپتال ہیں جہاں اب کرونا کا ایک بھی مریض زیر علاج نہیں، اس لیے اب ان ہسپتالوں میں معمول کی ہیلتھ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ امارات کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی کے الظفرة ریجن کے علاوہ امارات کے مزید کچھ ایسے ہسپتال ہیں، جہاں اب کرونا وائرس کا مزید کوئی مریض زیر علاج نہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے اکثریتی مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کرونا کے 430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی46,563 ہو گئی۔ جبکہ زیر علاج افراد کی گنتی گھٹ کر 11ہزار کے لگ بھگ رہ گئی۔اور کرونا کے 760 مریض صحت یاب ہو گئے۔ اسی طرح اب تک مملکت میں کرونا کے 35,135 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ کل کورونا سے صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی کُل گنتی 308 ہو گئی۔ گزشتہ روز کورونا کے مزید 49 ہزار ٹیسٹ لیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر32 لاکھ کے لگ بھگ افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں