متحدہ عرب امارات نے بہترین مقام کی رینکنگ میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بلومبرگ نے اپنی درجہ بندی میں وبائی مرض کورونا کے دوران رہنے کے لیے بہترین جگہ کے طور پر متحدہ عرب امارات کو سرفہرست قرار دے دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 12:41

متحدہ عرب امارات نے بہترین مقام کی رینکنگ میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات نے بہترین مقام کی رینکنگ میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر یورپ کو وبائی امراض کے دوران رہنے کے لیے بہترین جگہ کی نمبر ون رینکنگ میں شکست دے دی ہے ، یہ بات بلومبرگ کی ایک حالیہ درجہ بندی میں سامنے آئی ، جس نے وبائی مرض کے دوران رہنے کے لیے بہترین جگہ' کے طور پر متحدہ عرب امارات کو اپنی لسٹ میں سرفہرست قرار دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 'کوویڈ ریزیلینس رینکنگ' ایک ماہانہ اسنیپ شاٹ ہے جس میں ظاہر کیا جاتا ہے کہ کہاں کم سے کم سماجی اور معاشی بدحالی کے ساتھ وائرس کو سب سے زیادہ مؤثر طریقے سے ہینڈل کیا جا رہا ہے ، لہذا یہ بلومبرگ پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے ، اور حالیہ 'کوویڈ ریزیلینس رینکنگ' میں متحدہ عرب امارات نے نمبر ون مقام حاصل کرتے ہوئے حالیہ مہینوں کی رینکنگ میں سرفہرست یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، کیوں کہ بلومبرگ نے متحدہ عرب امارات کو اپنی کوویڈ لچک کی درجہ بندی میں 'رہنے کے لئے بہترین جگہ' کے طور پر سر فہرست مقام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ایک اور حفاظتی انڈیکس میں متاثر کن اسکور حاصل کرچکا ہے ، گیلپ کی 2021 گلوبل لاء اینڈ آرڈر رپورٹ کے مطابق ملک کے تقریباً 95 فیصد باشندوں نے کہا کہ وہ رات کے وقت اکیلے چلنے میں محفوظ محسوس کرتے ہیں ، متحدہ عرب امارات اس مخصوص زمرے کی لسٹ میں سرفہرست ہے ، ناروے (93 فیصد) چین (91 فیصد) اور سلووینیا (91 فیصد) کے ساتھ یو اے ای سے نیچے ہیں ، اس کے علاوہ رپورٹ کے لا اینڈ آرڈر انڈیکس میں بھی 93 کے انڈیکس سکور کے ساتھ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر تھا ، جو کہ فہرست میں صرف ناروے (94) سے پیچھے ہے لیکن یو اے ای سوئٹزرلینڈ، چین اور فن لینڈ جیسے ممالک سے آگے ہے۔

گیلپ کا لاء اینڈ آرڈر انڈیکس درج ذیل چار سوالات کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے:
• جس شہر یا علاقے میں آپ رہتے ہیں، کیا آپ کو مقامی پولیس فورس پر اعتماد ہے؟
• کیا آپ جس شہر یا علاقے میں رہتے ہیں، وہاں رات کو اکیلے چلنے میں محفوظ محسوس کرتے ہیں؟
• پچھلے 12 مہینوں کے اندر، کیا آپ کے یا گھر کے کسی دوسرے فرد سے رقم یا جائیداد چوری ہوئی ہے؟
• پچھلے 12 مہینوں کے اندر، کیا آپ پر حملہ کیا گیا ہے یا آپ کو چھینا گیا ہے؟
2021ء گلوبل لاء اینڈ آرڈر رپورٹ 2020ء میں کیے گئے 115 ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بالغوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے ، اس کے علاوہ بھی جب بات حفاظت کی ہو تو کئی دیگر رپورٹس نے UAE کو اعلیٰ درجہ دیا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں