دبئی کے جبل علی انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لوگوں نے علاقے میں زوردار دھماکے کی اطلاع دی‘ سول ڈیفنس کی ٹیموں کو بلایا گیا تو معلوم ہوا آگ بجلی کے تاروں میں خرابی سے لگی ‘ اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 13 جنوری 2022 11:56

دبئی کے جبل علی انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے جبل علی انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کی رات دبئی میں آگ لگ گئی تو آگ پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیموں کو جیبل علی انڈسٹریل ایریا میں بلایا گیا جو کہ بجلی کے تار میں خرابی کے باعث لگی ، اس واقعے کے بعد کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے جو جبل علی کے ایک صنعتی علاقے میں بجلی کی تار سے لگی تھی ، جہاں سے لوگوں نے بدھ کی رات 9.30 بجے کے قریب ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی ایک مصروف سڑک پر اس کی کار آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے چند منٹ قبل ایک خوش قسمت ڈرائیور بال بال بچ گیا ، یہ واقعہ بدھ کی شب ظہر القدس ریسٹورنٹ کے قریب الاتحاد روڈ پر پیش آیا ، جس کے بارے میں آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ رات 9 بج کر 55 منٹ کے قریب تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور ایک میں تقریباً پانچ منٹ بعد آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی گاڑی میں آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی ، راہگیروں نے مدد کی کوشش کی لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ، گشت کرنے والے پولیس اہلکار کی ایک کار جو حادثے کے قریب ہی موجود تھی انہوں نے بھیڑ سے بچنے کے لیے ٹریفک کو موڑنے میں مدد کی ، اس دوران تقریباً 25 منٹ تک ہنگامی خدمات کے پہنچنے سے پہلے آسمان میں دھواں اٹھتا رہا اور رات 10 بج کر 25 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا ، خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں