تیز ترین ڈیلیوری کا دباؤ‘ متحدہ عرب امارات میں موٹر سائیکل حادثات میں ہلاکتیں بڑھنے لگیں

گزشتہ سال بائیک کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 253 زخمی ہوئے

Sajid Ali ساجد علی پیر 7 مارچ 2022 13:22

تیز ترین ڈیلیوری کا دباؤ‘ متحدہ عرب امارات میں موٹر سائیکل حادثات میں ہلاکتیں بڑھنے لگیں
3ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 مارچ 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں موٹر سائیکل حادثات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ سال بائیک کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 22 افراد ہلاک، 253 زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبائی مرض کے دوران ای کامرس اور ڈیلیوری کے کاروبار پروان چڑھے، کیونکہ رہائشیوں نے باہر کھانے کے بجائے کھانے کا آرڈر دینے کو ترجیح دی ، اب اگرچہ ملک میں کوویڈ حفاظتی اصولوں میں نرمی کر دی گئی ہے لیکن بہت سے رہائشی اب بھی کھانا اور گروسری آن لائن آرڈر کرتے ہیں اور تیزی کا مطلب ڈیلیوری سواروں پر ہر بار وقت پر بروقت ڈیلیوری کرنے کے لیے زیادہ دباؤ رہتا ہے۔

دبئی پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال موٹر سائیکلوں سے منسلک سڑک حادثات میں 22 افراد ہلاک اور 253 زخمی ہوئے ، جب کہ رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں پولیس کے محکمہ ٹریفک نے 46 حادثات ریکارڈ کیے جن میں تین اموات اور 47 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈیلیوری سروس کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سواروں کو ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں کیوں کہ یہ مسئلہ صرف دبئی تک محدود نہیں ہے بلکہ ابوظہبی پولیس کے مطابق 2019 میں سواروں پر مشتمل 162 حادثے ہوئے ، جو 2020 میں بڑھ کر 170 ہو گئے اور 2021 میں 210 تک پہنچ گئے جو کہ سال بہ سال 23 فیصد کا اضافہ ہے ، اس دوران اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور یہ 2019 میں 9 سے برھ کر 2020 میں 13 ہوگئی۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ تقریباً 79 فیصد حادثات کی بنیادی وجوہات ٹریفک قوانین کی عدم تعمیل اور اوور ٹیکنگ ہیں ، انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (ITC) میں روڈ سیفٹی سیکشن کی سربراہ سمایا سعید النیادی نے صحافیوں کو بتایا کہ زیادہ تر معاملات میں حفاظتی مسائل کا پتہ سواریوں اور ان کے ڈرائیونگ کے رویے سے لگایا جا سکتا ہے ، ڈلیوری سواروں کو کاروں کو اوور ٹیک کرتے دیکھا گیا، مناسب حفاظتی سامان نہ پہننا، تیز رفتاری، لمبے وقت تک کام کرنا جس کے نتیجے میں تھکاوٹ ہوتی ہے اور حادثات بڑھتے ہیں-

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں