متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری، کئی گاڑیاں تباہ، حکام کی عوام کی محتاط رہنے کی اپیل

جمعہ 12 مئی 2017 11:28

متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری، کئی گاڑیاں تباہ، حکام کی عوام کی محتاط رہنے کی اپیل
فجیرہ،راس الخیمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی2017ء) :۔ متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں بروزجمعرات تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری دیکھنے میں آئی ۔ گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق فجیرہ اور راس الخیمہ میں بروزجمعرات گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ٹریفک بھی متاثر رہی۔ فجیرہ میں شیخ خلیفہ روڈ پر ہونے والی ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

خورفکن ، القور، دیبا مسافی روڈ ، دفتہ اور مسافی پر دوپہرکے اقات میں تیز بارشیں ہوئیں۔ عمان کے خلیج پرتیز ہواؤں کے باعث نمی دیکھنے میں آئی۔ موسم کی اس خوشگوار تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ژالہ باری کی کئی تصاویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کیں۔ بروزجمعہ کئی مشرقی پہاڑیوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہفتے اور اتوار کو جنوبی اور شمالی علاقوں جن میں راس الخیمہ ، فجیرہ ، دبئی ، ابوظہبی اور العین شامل ہیں میں بارش کا امکان ہے۔ اماراتی حکام نے خراب موسم کے باعث عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کردی ہے۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں