ابوظہبی ، شور کرتی ہوئی گاڑی روڈ پر چلانے پر بھاری جرمانے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 10:34

ابوظہبی ، شور کرتی ہوئی گاڑی روڈ پر چلانے پر بھاری  جرمانے کی سزا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2018ء) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ شور کرتی ہوئی گاڑی روڈ پر لے جانا آپ کو پوری طرح سے مصیبت میں ڈال سکتا ہے ۔ جس میں اچھا خاصہ جرمانہ اور 12 سیاہ پوائنٹس شامل ہیں تو یہ خبر آپکی یادہانی کے لیے ہے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس نے اس سال کے پہلے تین مہینوں میں شور کرتی ہوئی گاڑیاں روڈ پر لے جانے پر 626 کاروں کے لائسنس پر12 سیاہ پوائنٹس اور 2000 درہم تک جرمانے جاری کیے ہیں۔ شور کرتی ہوئی گاڑیوں کو روڈ پر لانے سے روکنے کے لیے گزشتہ سال جولائی میں یہ قانون پاس کیا گیا تھا اور اب شہریوں کی یادہانی کے لیے ابوظہبی پولیس نے دوبارہ ٹویٹ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں