متحدہ عرب امارات میں ٹی وی کی آواز بڑھانے پر کارکن نے ہم کمرہ کو قتل کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 15:54

متحدہ عرب امارات میں ٹی وی کی آواز بڑھانے پر کارکن نے ہم کمرہ کو قتل کر دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2018ء) ابوظہبی میں عدالت نے ایک کیس سنا جس میں ایک کارکن کو اپنے ہم کمرہ کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے پر کٹہرے میں لایا گیا تھا ۔ کارکن اوراُسکا ساتھی کارکن سونے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقتول نے ٹی وی کی آواز بڑھا دی جس پر کارکن نے مقتول پر چھریوں سے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ قاتل کا تعلق ایشیاء سے ہے اور عدالت نے اس پر اپنے ہم کمرہ کو مارنے کا چارج لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق ایشائی شہری اور اُنکا ایک اور ساتھی کارکن مقتول کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے ۔ ایشائی کارکن اور اُسکا ساتھی سونے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقتول نے ٹی وی کی آواز اونچی کر دی ۔ ایشائی کارکن نے مقتول کو منع بھی کیا لیکن اسنے ایشائی کارکن کی بات نہ مانی جس پر ملزم کو غصہ آگیا اور اسنے مقتول پر چھری سے وار کر کے قتل کر دیا ۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے ہم کمرہ کو مارنا نہیں چاہتا تھا ۔ اسکا مقصد صرف اسے ڈرانا تھا ۔ لیکن ہاتھا پائی میں مقتول کی جان چلی گئی ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں