پہلا ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا

شاہین آفریدی اور شاداب خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں

muhammad ali محمد علی بدھ 7 نومبر 2018 19:37

پہلا ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا
ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 نومبر 2018ء) پہلا ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو تگڑا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کافی حد تک درست ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 80 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 266 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم ایک وقت پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ نیوزی لینڈ 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ تاہم لیگ اسپنر شاداب خان کی جادوئی گیند بازی اور شاہین شاہ آفریدی کے بھرپور ساتھ کے باعث پاکستان مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ کو 266 رنز تک محدود کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں