متحدہ عرب امارات میں عیدالضحیٰ کی متوقع تاریخ کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 28 مارچ 2018 13:44

متحدہ عرب امارات میں عیدالضحیٰ کی متوقع تاریخ کا اعلان
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2018ء) شارجہ میں سینٹر برائے فلکیات اور خلائی سائنس (ایس سی سی ایس) کے شرکاء نےاس سال عیدالضحیٰ کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک آن لائن مختصر بیان میں شارجہ سینٹر برائے فلکیات کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی رمضان اور عیدالفطر کی تواریخ کا بھی اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو متوقع ہے ،جسکا مطلب ہے کہ عیدالضحیٰ پر متحدہ عرب امارات کے رہائشی طویل چھٹیوں پر مشتمل ویک اینڈ سے مطف اندوز ہو سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین چار چھٹیوں سے لطف اندوز ہو پائیں گے جبکہ نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو 3 چھٹیاں ہوں گیں۔ لہذا، اس سال بدھ کو عیدالضحیٰ متوقع ہونے سے رہائشی چار روزہ طویل چھٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں