شارجہ میں مساج سینٹر کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کو لبھانے کیلئے صرف 100 درہم میں مساج کی آفر دی

Sajid Ali ساجد علی پیر 2 اکتوبر 2023 16:54

شارجہ میں مساج سینٹر کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اکتوبر 2023ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں خواتین کو نشانہ بنانے والے 100 درہم کے مساج اسکینڈل کا پردہ فاش ہوگیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو غیر قانونی مساج کی خدمات پیش کرنے اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے جعلی مساج سینٹر استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، مشتبہ شخص نے صارفین کو لبھانے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے صرف 100 درہم تک کی کم رقم میں مساج سروس کی پیشکش کی۔

پولیس نے کہا کہ انہیں 40 سال کے عرب مشتبہ شخص کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جو اسنیپ چیٹ سمیت سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے غیر قانونی سروس کو فروغ دے رہا تھا، اس کے بعد وہ مساج کے دوران خواتین کی مجرمانہ تصاویر اور ویڈیوز لیتا تھا اور پھر انہیں پیسے کے لیے بلیک میل کرتا تھا، اطلاعات کی تصدیق کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مبینہ طور پر اس شخص نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد غیر قانونی مساج سروسز کو فروغ دینے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، ان میں سڑکوں پر وزیٹنگ کارڈ تقسیم کرنا یا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانا شامل ہیں، جب 'گاہک' جواب دیتے ہیں اور مساج سینٹر کے مقام پر جاتے ہیں تو مجرم ان کی تصاویر یا ویڈیوز لیتے ہیں اور انہیں نقد رقم کے لیے بلیک میل کرتے ہیں۔ پولیس نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی مساج سروسز کی پیشکشوں کا جواب نہ دیں اور اس کی بجائے حکام کو اس حوالے سے رپورٹ کریں کیوں کہ ایسی خدمات کا استعمال رہائشیوں کو بھتہ خوری سمیت متعدد خطرات سے دوچار کر دے گا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں