امارات میں شدید بارش سے رہائشیوں کے نقصان کا ازالہ

انشورنس فرموں نے بارش کے کچھ دنوں بعد ہی رہائشیوں سے کلیم وصول کرنا شروع کر دیے

Sajid Ali ساجد علی منگل 8 اگست 2023 18:02

امارات میں شدید بارش سے رہائشیوں کے نقصان کا ازالہ
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2023ء ) متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش اور اولے پڑنے کے نتیجے میں گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد انشورنس سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ہفتے کے آخر میں متحدہ عرب امارات موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے متاثر ہوا، جس سے کاروں اور گھروں کو نقصان پہنچا، ژالہ باری اور تیز ہوا نے گاڑیوں کی کھڑکیوں اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیے، بارش کے دوران گاڑیوں پر درخت گرنے سے کاروں کی ونڈشیلڈ کو نقصان متاثر ہوئیں، اس نے کئی رہائشیوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا ان کی انشورنس ان کی خراب گاڑیوں کو پورا کرے گی؟ گاڑی مالکان کو بارش کے دوران نشیبی اور پانی بھرے علاقوں میں پارکنگ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ انجنوں کو پہنچنے والے نقصانات عام طور پر زیادہ تر بیمہ کنندگان کے ذریعے پورا نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

انشورنس انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیوں کے مالکان شدید بارش کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر ڈوبنے کے بعد ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچے تو وہ انشورنس کا دعویٰ کرسکتے ہیں لیکن اگر کار پانی بھری جگہ پر کھڑی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی کے انجن کو نقصان پہنچا ہے تو گاڑی کا مالک کو انشورنس کمپنی سے دعویٰ دائر کرنے کے حق نہیں ہوگا۔

انڈسٹری کے ایگزیکٹوز گاری مالکان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جامع انشورنس پالیسیاں خریدیں جس میں ٹوئنگ، روڈ اسسٹنس اور دیگر سہولیات شامل ہوں کیوں کہ یہ خدمات شدید بارشوں یا سیلاب زدہ سڑک پر پھنس جانے کی صورت میں کام آتی ہیں، تاہم جب گھر کی بیمہ کی بات آتی ہے تو بیمہ کنندگان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پالیسیاں بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو پورا کرتی ہیں لیکن اس کا انحصار فرد کے منتخب کردہ پیکیجز پر بھی ہوتا ہے، گھر کی بیمہ کروانے کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے کیونکہ یہ رہائشیوں کے اثاثوں اور گھر کے دیگر مواد کی حفاظت کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ انشورنس فرموں نے بارش کے کچھ دنوں بعد رہائشیوں سے کلیم وصول کرنا شروع کر دیے ہیں، انشورنس بروکریجز اور فرموں کا دعویٰ ہے کہ نقصانات کے لحاظ سے دعوؤں کو طے کرنے میں چند ہفتوں سے مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ اسی حوالے سے الامارات الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ حال ہی میں آنے والی آندھی اور بارش سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی خدمت شارجہ پولیس سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے دستیاب ہے، سروس کے درخواست دہندہ کو "پولیس سروسز" آئیکن کا انتخاب کرنا ہوگا پھر سرٹیفکیٹ کو منتخب کریں اور مطلوبہ خانوں کو پُر کریں، جن میں نقصان کا ڈیٹا، مقام، تاریخ اور نقصان کی تصاویر، گاڑی کی ملکیت اور انشورنس ایجنسی کی تفصیلات شامل ہیں، طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ٹرانزیکشن نمبر ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں