گاڑی کے نچلے حصے میں چھپے 2 افراد کی امارات داخلے کی کوشش ناکام

گاڑیوں کے پچھلے بمپرز کو توڑ کر 2 فٹ کی جگہ میں چھپے ہوئے افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 جنوری 2024 15:39

گاڑی کے نچلے حصے میں چھپے 2 افراد کی امارات داخلے کی کوشش ناکام
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جنوری 2024ء ) متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طریقے سے داخلے کی کوشش کرنے والے 2 افراد سرحد پر گاڑیوں کے نیچے چھوٹے ڈبوں میں چھپے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2 غیر ملکیوں نے 2 الگ الگ گاڑیوں کے پچھلے حصے میں نیچے نصب لوہے کے چھوٹے خانوں میں یو اے ای میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم شارجہ پورٹس، کسٹمز اور فری زونز اتھارٹی (SPCFZA) نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اتھارٹی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں افسران کو گاڑیوں کے پچھلے بمپرز کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں غیر قانونی افراد گاڑیوں کے 2 فٹ کے ڈبے میں چھپے ہوئے پائے گئے، جن کے پاس متحدہ عرب امارات میں داخلے کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویز نہیں تھی، جس پر گاڑیوں کے ڈرائیورز اور ان دونوں غیر قانونی افراد کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لیے متعلقہ قانونی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

 
ایس پی سی ایف زیڈ اے میں ٹرمینلز اور بارڈر پوائنٹس کے امور کے ڈائریکٹر محمد ابراہیم الرئیسی نے بتایا کہ غیرملکی شہریوں کی جانب سے غیرقانونی طریقوں سے ملک میں داخلے کی کوششیں اتھارٹی کے اہم خدشات میں سے ایک ہے، متحدہ عرب امارات کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور ترقیاتی پیشرفت کے باعث لوگ اس سے متاثر ہوکر یہاں آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کسٹمز نے ایک جدید ترین نظام استعمال کیا ہے جو بندرگاہوں پر ہر قسم کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نظام قوم اور اس کے شہریوں کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنے والے تمام افراد اور مجرمانہ نیٹ ورکس کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں