برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جنرل سرنک کارٹر میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی، وزارت دفاع کی تصدیق کے بعد بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو قرنطینہ کے احکامات جاری کردیے گئے۔ برطانوی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 جون 2021 20:56

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2021ء) برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنرل سرنک کارٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی، وزارت دفاع کی تصدیق کے بعد بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو قرنطینہ کے احکامات جاری کردیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کی معمول کی میڈیکل ٹیسٹنگ کے دوران ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے گزشتہ روز جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنرل سر نک کارٹر نے گزشتہ جمعرات کو سینئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر وزارت دفاع نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا مثبت آنے کے بعد بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان سمیت وزیر دفاع کو بھی احتیاطی تدابیر کی ہدایت کرتے ہوئے قرنطینہ جانے کے احکامات دیے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 89 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 47 لاکھ 17 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سوا 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار کے قریب کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 624 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 33 ہزار 24 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 38 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 666 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 582 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں