Open Menu

Hazrat Mohammad SAW Ki Pakeeza Zindagi - Article No. 3458

Hazrat Mohammad SAW Ki Pakeeza Zindagi

حضرت محمد ﷺ کی پاکیزہ زندگی اور آپ ﷺ آخری نبی - تحریر نمبر 3458

آپ ﷺ کی ذات کے بارے میں اللہ پاک نے قرآن پاک میں آپﷺکے چہرے کی،آپﷺ کی زلفو ں کی، آپ کےﷺ شہر کی اور آپ ﷺکی جان کی قسمیں کھا ئیں۔ عرش وفرش پر آپﷺ کے چرچے ہیں

عمران محمود منگل 9 جون 2020

پنی تحریر کا آغاز حضرت پیر سید نصیر الدین صا حب رحمتہ اللہ علیہ کے شعر سے کرتا ہو ں۔
نہیں عرش و فرش پر ہی تیر ی عظمتو ں کے چرچے
تہہ خا ک بھی لہد میں تیرا نام چل رہا ہے
تمام تعریفیں اللہ پا ک کے لیے جو تما م جہا نو ں کا مالک ہے اور بے شما ر درود وسلام آقا کریم ﷺ کی بارگاہ پاک میں۔
آپ ﷺ کی ذات کے بارے میں اللہ پاک نے قرآن پاک میں آپﷺکے چہرے کی،آپﷺ کی زلفو ں کی، آپ کےﷺ شہر کی اور آپ ﷺکی جان کی قسمیں کھا ئیں۔
عرش وفرش پر آپﷺ کے چرچے ہیں۔روز محشر آپ ﷺ کی ہستی کی بدولت سجایا جا ئے گا۔اللہ پاک اور اس کے فرشتے ہر پل آپﷺ پر درود وسلام بھیج رہے ہیں۔لیکن افسوس ہم اس ہستی کو بھو لے ہو ئے ہیں جو ہمیں دنیا سے پردہ فرماتے ہو ئے بھی نہیں بھولے اور جو ہمیں روز محشر بھی نہیں بھو لے۔

(جاری ہے)

سلام ہو آپ ﷺ کی ذات اقدس پر۔زندگی کا کو ئی بھی پل آپ ﷺ کی یاد سے خا لی نہیں ہو نا چاہیے ۔

وہ بھی کو ئی پل ہے جس میں آپ ﷺ کی یاد نہ ہو۔آپ ﷺ کی وہ واحد ہستی ہیں جن کی نا موس کے لیئے مسلمان جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔لیکن افسو س ہمیں اپنی نبیﷺ کی حقیقی پہچان نہیں اور نہ ہم اپنی آنے والی نسلو ں کوآپﷺ کی ذات سے حقیقی معنو ں میں آشنا ئی کروا رہے ہیں۔پھر حقیقی کامیا بی ہمارا مقدر کیسے بنے؟
حالیہ ہماری نصا بی کتا بو ں میں تحریف ہماری بربادی کا سبب بن رہے ہیں۔
ہمارے حکا م بالا اور ارباب اختیاربھی اندھے ہو ئے پڑھے ہیں۔ہماری کتابوں سے نبی آخرالزما ں یعنی نبی پاک ﷺ آخری نبی ہیں وغیرہ جیسے لفظو ں کو نکالا جا رہا ہے اور پراپیگنڈے ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مختلف لو گ اپنی سی کوشش کرکہ اس مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ کل روز قیامت وہ اپنے آقا کریم ﷺ کے سا منے شرمندہ نہیں ہو ں گے۔
اللہ انہیں جزائے خیر عطا کرے۔
اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ ہم سب بھی اقدا مات اٹھا ئیں۔موت سر پر ہے۔اپنے حصے کا ایک قطرہ ہی ڈال کر نبی پاک ﷺ کی شفاعت حاصل کریں۔ اس مسئلے کہ ہمیشہ کے لیئے ختم کرنے کے لیئے میری عاجزانہ تجویز ہے کہ کلاس اول سے لے کر آگے تما م کلا سو ں کے نصا ب کی ہر کتاب میں صفحہ اول پر یہ جملہ لازمی تحریر کیا جا نا چاہیئے کہ"حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کو ئی نبی نہیں اور آپ ﷺ کی زندگی اور سیر ت پر عمل کر کے ہی فلا ح پا ئی جا سکتی ہے۔
"میرے خیا ل سے یہ جملہ کہ "حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپﷺ کے بعد کو ئی نبی نہیں ہے"چھوٹے سے چھو ٹا بچہ بھی با آسا نی یاد کر سکتا ہے۔ اور یہ اس کے ذہن میں نقش کر جا ئے گا اور ہمیشہ یاد رہے گا۔اور دوسرے نمبر پر یہ کہ بچو ں کو کلا س اول سے آگے تما م کلا سو ں تک ، ان کی ذہنی صلا حیت کے مطابق، اسلا میات کی کتا بو ں میں نبی پاک ﷺ کی زندگی کے واقعات بھی شامل کیئے جائیں۔
تاکہ ہمیں آ پ ﷺ کی حقیقی پہچا ن ہو اور کامیاب زندگی گزارنے کا پتہ چل سکے۔
تما م قارئین سے گزارش ہے کہ اس تحریر کودوسرو ں تک پہنچا ئیں تا کہ حکام بالا اور ارباب اختیار مجبو ر ہو کر جو تبدیلیا ں کتابو ں میں اگر کی گئی جو کہ لو گ میڈیا پر بھی اجاگر کر رہے ہیں، ان کو ختم کر یں ۔اورخصو صاََکلاس اول سے آگے تمام کلاسو ں کے نصاب کی تمام کتابو ں کے صفحہ اول پر یہ جملہ لا زمی تحریرکروائیں کہ "حضر ت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپﷺ کے بعد کو ئی نبی نہیں"اور بچو ں کی ذہنی سطح کے مطابق اسلا میات کی کتاب میں نبی پاک ﷺ کی خوبصورت زندگی کے واقعات شامل کیئے جائیں۔
اللہ پاک ہمیں اپنے شفیق آقا ﷺ کے ساتھ سچا عشق عطا کرے اور آپﷺ کی شفاعت نصیب ہو۔ آمین۔تحریر کا اختتام حضرت مو لانا حافظ پیر ذولفقار نقشبندی صا حب کے شعر سے کرتا ہوں۔
ہوا و حرص والا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
کرو ں قربان اپنی ساری خوشیا ں
تو اپنا غم عطا کر دل بدل دے

Browse More Islamic Articles In Urdu