ایبٹ آباد، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ایبٹ آباد بورڈ کے ترجمان کے مطابق امتحان میں 1 لاکھ 43 ہزار 770امیدوار حصہ لے رہے ہیں،537 امتحانی سنٹرز میں طالبات کے لئے 179 بنائے گئے ہیں۔امتحانات کو صاف شفاف بنانے کی نگرانی کے لئے 3949 عملہ کی تعیناتی کی گئی ہے،71 ہزار 257 امیدوارجماعت نہم کا امتحان دے رہے ہیں جن میں 28 ہزار 9 سو 59 طالبات اور 42 ہزار 2 سو 98 طلباء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت دہم کے لئے 72 ہزار 5 سو 13 امیدواروں میں 29 ہزار 4 سو 98 طالبات اور 43 ہزار 15 طلباء شامل ہیں،537 امتحانی سنٹرز میں 111 مشترکہ‘179 طالبات اور 247 طلباء کے لئے بنائے گئے ہیں۔امتحانی عمل کی شفاف نگرانی کے لئے زنانہ عملہ میں 179 اور مردانہ میں 358 سپرنٹنڈنٹ سمیت 3949اساتذہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد،بٹگرام،ہری پور،کوہستان اپر،کولئی پالس،لوہر کوہستان،مانسہرہ اور تورغر کے لئے کل 537 بنک سنٹر اور نان بنک سنٹر قائم کئے گئے۔ امتحانی عمل کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں