پیر علی رضا بخاری کی بھارہ کہو اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونیوالے عمر مختار کے گھر جا کر مقتول کے والدین سے اظہار تعزیت

جمعہ 27 دسمبر 2019 14:37

حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2019ء) ممبر آزادجموں وکشمیر و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے بھارہ کہو اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے 4سالہ عمر مختار کے گھر جا کر مقتول کے والدین سے اظہار تعزیت اور دلجوئی کی۔ پیر علی رضا بخاری نے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوایں اور عمر مختا ر کے اہل کو انصاف دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وہ حویلی میں مختار راٹھور کے گھر گئے اور عمر کے بہیمانہ قتل پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں انصاف کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیںاورمیں اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اتھارٹیز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مختار راٹھور کو انصاف دلائیں اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔ عمر کا قتل انسانیت کا قتل ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمر کے والدین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں