ایبٹ آباد، ٹی ایم اے انکروچمنٹ اہلکاروں کا مین بازار سمیت عیدگاہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 18 اپریل 2024 14:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) تحصیل آفیسر ریگولیشن ایبٹ آباد عابد خان کی زیر نگرانی ٹی ایم اے اہلکاروں نے مین بازار سمیت عیدگاہ روڈ پر تجاوزت انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عیدگاہ روڈ پر تمام عارضی تجاوزات کو ختم کیا گیا اور متعلقہ افراد کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ اگر عوامی راستہ پر تجاوزات کرتے پائے گئے تو آپ سب کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ٹی ایم اے انکروچمنٹ حکام نے تمام دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے گذارش کی کہ عوامی راستے پر تجاوزات کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپ کا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں