ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بورڈ کے امتحانی مراکز کے گرد اجتماع پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے بورڈ کے امتحانی مراکز کے گرد اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے تحت 18 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کے سنٹرز کی 200 میٹرز کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق 18 مئی تک ہو گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں