خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ایبٹ آباد میں تین روزہ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ شروع

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:30

خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ایبٹ آباد میں تین روزہ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ شروع
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ایبٹ آباد کنج گراونڈ میں تین روزہ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں تمام اضلاع سے 100 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنااللہ نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس آفس کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عابد، ٹیبل ٹینس کے عہدے داران، سابقہ ڈی جی سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں