ملک بھر کی طرح احمد پور سیال میں ساتویں اور ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوگیا

جمعہ 3 مارچ 2023 14:20

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2023ء) ملک بھر کی طرح احمد پور سیال میں ساتویں اور ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوگیا۔مردم شماری کے لیے ایک ایک شمار کنندہ اور پولیس اہلکار پر مشتمل مختص ٹیمیں گھروں اور بازاروں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں ۔ضروری معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں اور دکانوں کی گنتی کرنے کے بعد ان پر نمبر لگائے جارہے ہیں ۔

شمار کنندہ ملازم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ دومرحلوں پر مشتمل ڈیجیٹل مردم شماری میں پہلے مرحلہ خانہ شماری کی جارہی ہے جو پہلے تین روز جاری رہے گی جس کے تحت تمام عمارتوں اور دکانوں کو گنا جارہا ہے اور سربراہان کے نام اور فون نمبرز کا آن لائن اندراج کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں مردم شماری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس دوران سربراہ اور اہلخانہ سے متعلق مکمل کوائف لیے جائیں گے ۔

ہر فرد کی عمر ،تعلیم کے بارے میں بھی درایفت کیا جائے گا۔ معذورافراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔مکان میں رہائش پذیر افراد کے بارے میں جانکاری بی کی جائے گی کہ خاندانکتنے عرصیہ سے مقیم ہے۔ دیار غیر میں رہنے والوں کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ چھ ماہ سے زائد عرصے سے بیرون ملک میں مقیم افراد کا اندراج نہیںکیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی کلاسزاور گھر کے سربراہ اور دیگر بالغ افراد کے ذریعہ معاش کے بارے میں معلومات بھی مردم شماری کا حصہ ہیں ۔

مکان کی نوعیت کو بھی نوٹ کیا جائے گا کہ کیامکان کچا یا پکا ہے ،اس کی چھت کیسی ہے اورسیوریج کا نظام کیسا ہے۔ شمار کنندہ فخر عباس تجراہ نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے اسن سلسلہ میں ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور درست معلومات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں