وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان ، چوبیس گھنٹو ں کی ڈیڈ لائن دیدی

منگل 31 مارچ 2015 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انہیں 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیکر کہا کہ لوگوں کے جان ومال کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دھرنے کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور بعد میں بہانے بنائے کہ انہیں مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کا حکم دیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے پولیس افسران کو متنبہ کیا کہ اگر وہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے بے باک قدم نہیں اٹھا سکتے تو وہ گھر بیٹھ کر تخواہیں لیں ۔ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی اور آئی جی سے کہا کہ وہ قرآن پر حلف اٹھا کر حکام کے نام بتائیں جنہوں نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے کا حکم دیا تھا چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ اس سیاست سے پاک پولیس کو دیکھنا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں