نئی نسل کو عجائب گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے میو چوک میں قائم سیتا رام کے مندر میں ’’عجائب گھر ‘‘ بنایا جائے‘شہریوں کا مطالبہ

جمعرات 19 مئی 2022 13:46

ْاحمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) نئی نسل کو عجائب گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے میو چوک میں قائم سیتا رام کے مندر میں ’’عجائب گھر ‘‘ بنایا جائے ۔ احمد پور سیال کے شہریوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد پور سیال شہر کی تاریخ صدیوں پرانی ہے اور سیتا رام مندر ماضی کی ایک حسین یاد گار ہے ۔

محکمہ اوقاف کی عدم توجہی کے باعث اس عمارت کا حسن وجمال گردش زمانہ کی نذر ہوتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر اس عمارت کے اندر میوزیم بنادیا جائے تو اس عمارت کو منہدم ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے یہ نئی نسل میں تہذیبوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی ممدومعاون ثابت ہوسکتا ہے ۔خاطر خواہ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سیتا رام کا مندر کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ چند سالوں میں اس کی صرف باقیات ہی رہ جائیں گی ۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمارت کی تزئین وآرائش کرکے یہاں ’’عجائب گھر ‘‘ بنایا جائے اور چنیوٹ میں محل عمر حیات کے طرز کی لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ اس ثقافتی ورثے کو محفوظ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں