بھارتی آبی جارحیت کے بعد احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں باہو برج کے مقام پر سیلابی صورتحال قائم

سیلاب زدگان کی فصلیں اور جانوروں کا چارہ سیلابی پانی کی نذر ہوچکا ہے ان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ‘ عورتیں اور بچے گھروں میں محصور

بدھ 17 اگست 2022 13:51

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) بھارتی آبی جارحیت کے بعد احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں باہو برج کے مقام پر سیلابی صورتحال قائم ہے سیلاب میں گھرے لوگ بے یارو مددگار ہیں انتظامیہ کی طرف سے ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی آبی جارحیت کے بعد گڑھ مہاراجہ باہو برج کے مقام پر سیلابی صورتحال قائم ہے، حفاظتی بند کے اندرونی علاقہ میں رہائش پذیر سینکڑوں خاندان سیلابی صورتحال سے دو چار ہیں اور پریشانی کا شکار ہیں پانی کی سطح میں اضافی دیکھنے کو مل رہا ہے سیلاب زدگان کی فصلیں اور جانوروں کا چارہ سیلابی پانی کی نذر ہوچکا ہے ان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے عورتیں اور بچے گھروں میں محصور ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے نہ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا جا سکا، نہ ریسیکو کی جانب سے امدادی کیمپ قائم ہو سکا محکمہ صحت بھی امدادی قائم کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے متاثرین سیلاب مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں