ہم جھنگ ڈویژن کے عنوان پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 6 دسمبر 2022 16:29

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں قمر حیات کاٹھیہ نے کہا ہے کہ ہم جھنگ ڈویژن کے عنوان پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پہلے بھی اس عنوان پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب سے ملاقات کر چکے جلد جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی مرکزی قیادت کی ملاقات وزیر اعلی پنجاب سے کرواتے ہیں اور اس عنوان پر عملی کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھ مہاراجہ میں مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک راے انصر صدیقی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جلد جھنگ ڈویژن کے روپ میں نظر آئے گا ۔، جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی صدر راے انصر صدیقی نے تمام معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا مہمان گرامی میں چوہدری سرور وڑائچ، چیئرمین شکایات سیل ضلع جھنگ چوہدری رضوان قدیر چیمہ، رہنماء مسلم لیگ ق جھنگ ملک جمشید رحمانی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر محسن ڈب میڈیا چیف آرگنائزر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک محمد عمر فاروق، تحصیل چیئرمین شیخ راشد تحصیل جنرل سیکرٹری نزاکت علی ساحل بھی موجود تھے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں