صحابہ واہلبیت سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے،ملک سیف اللہ صدیقی

پیر 13 فروری 2023 17:20

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) سنیئر صحافی ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر نے سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے سے جھنگ میں ملاقات کی۔ملک سیف اللہ صدیقی نے ناموس صحابہ واہلبیت کے تحفظ کے لئے مولانا معاویہ اعظم طارق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحابہ واہلبیت سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا معاویہ اعظم اپنے شہید والد کے تدبر کے ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا معاویہ اعظم نے سندھ اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔اس موقع پر مولانا معاویہ اعظم طارق نے ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سیف اللہ صدیقی نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو پروان چڑھایا ہے مختلف ادبی ودیگر تنظیموں کی طرف سے انہیں ملنے والے تمغے ان کی جراتمندانہ صحافت اور ادبی ذوق کے آئینہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں