کاشتکار اگست میں کاغذی لیموں اور مٹھے کی برداشت کریں ،زرعی ماہرین

جمعرات 24 اگست 2017 17:38

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے ترشاوہ باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں ماہ اگست میں کاغذی لیموں اور مٹھے کی برداشت کریں صحت مند پھل اکٹھا کریں بیج نکالیں اورپانی سے دھوئیں سائے میں خشک کرلیں اور بیجائی کرئے نئے پودے لگانے کیلئے تین تین مکعب فٹ کے گڑھے کھودیں اور دوہفتے کھلے رکھیں پودوں کو اگست میں نائٹروجن کی تیسری قسط ڈالیں ،مٹھے کا پھل برداشت کرنے کے بعد ایک کلو گرام یوریا جمع ایک کلو گرام ڈی اے پی اور ایک کلو گرام پوٹاش فی پودا ڈالیں اور تنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالیں موسمی حالات کے پیش نظر آبپاشی کریں کیڑوں اور بیماریوں کا مربوط طریقہ سے حالات کے مطابق تدارک کریں باغ میں پودوں کے ناغوں کا جائزہ لیں پیوندکاری کی تیاری کریں۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں