کاشتکار مونگ کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں، ماہرین زراعت

پیر 12 فروری 2018 17:52

عارفوالا۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک مونگ کی کاشت مکمل کرلیں ، ماہرین کے مطابق موسم بہار میںمونگ کی کاشت آخر مارچ تک کی جاسکتی ہے البتہ مارچ کا پہلا پندھڑواڑا اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے ،انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کرتے وقت ایک یا دومرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں، مونگ کی پیدوار کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ2011 ، نیاب مونگ2006 اور آزری مونگ2006 جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6 کاشت کریں۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں