کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں، ماہرین زراعت

پیر 5 مارچ 2018 17:18

عارفوالا۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں، کاشتکار بہاریہ مکئی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے مکئی کی منظورشدہ ہائبر ڈ اقسام ایف ایچ 810،یوسف والا ہائبرڈ اور دوسری ہائبرڈ اقسام کی کاشت کریں ،انہوں نے مزید بتایا کہ مکئی کی منظور شدہ عام اقسام ساہیوال2002 ،اگیتی2002 ، ایم آر آئی ییلو کی کاشت پنجاب کے تمام میدانی علاقوں میں کاشت کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کو شمال جنوب بنائی گئی وٹوں کی ڈھلوان پر پانی لگانے کے بعد 6 سے 8 انچ کے فاصلہ پر کاشت کریں۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں