پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، 1210 کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ، قصاب گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 17:45

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 1210 کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر کے قصاب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک شفیع کے نزدیک پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد جنید فاروق نے ملازمین کے ہمراہ پاکپتن سے عارفوالا مرغیاں لانے والی گاڑی نمبر1603/BK کو روک کر چیک کیا تو 1210 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا اور قصاب محمد بلال کو موقع پر گرفتارکرکے حوالہ پولیس تھانہ رنگشاہ کردیا گیا جبکہ مزمل ولد رانا عبدالحفیظ جائے واقعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد جنید فاروق نے بتایا کہ ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیلئے لے جارہے تھے کہ چیکنگ کے دوران مردار مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں