وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو انکی دہلیز پرریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ایم پی اے چوہدری عمران اکرم جٹ

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:11

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری عمران اکرم جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو انکی دہلیز پرریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ملک کی تعمیر وترقی کیلئے ہم سب کو مل جل کرکام کرنا ہوگا ،عوامی خدمت کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ،علاقہ مکینوں کے مسائل کو جلدازجلد حل کروانے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالا ت کااظہار انہوں نے ڈیرہ پر وکلاء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معروف سماجی شخصیت چوہدری طاہر اقبال جٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اکرم جٹ ودیگر بھی موجود تھے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں