پاک وہند کے مشہور اردو وفارسی کے عظیم شاعر مرز اغالب کا 226 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

منگل 26 دسمبر 2023 20:18

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) پاک وہند کے مشہور اردو وفارسی کے عظیم شاعر مرز اغالب کا 226 واں یوم پیدائش کل 27دسمبر بروزبدھ کو منایا جائیگا وہ27 دسمبر1797 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیداہوئے انکا پور انام مرزااسد اللہ بیگ خان تھا انکے فلسفیانہ مزاج اور جذبات واحساسات نے انکے لفظوں کی معنویت میں اضافہ کیا عشق اور نامکمل عشق روح تک اترنے والے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے الفاظ مرزا غالب کی پہچان بن گئے مرزااسداللہ غالب نے کئی غزلیں لکھیں جن کو بھارت اور پاکستان کے معروف گلوکاروں نے گایا بھی ہے ان کی سخن وری کے شاہکار ’’دیوان غالب ‘‘ کو ابدی حیثیت حاصل ہے مرزا غالب کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں مختلف ادبی تینظیموں کے زیراہتمام سیمینارز انعقادپذیرہونگے جس میں انکو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔

وہ15 فروری 1869کو وفات پاگئے تھے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں