اٹھارہ ہزاری---عام آدمی کی پہنچ سے باہر‘پیاز 60روپے کلو ہو گیا

پیر 2 مارچ 2009 12:03

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02مارچ 2009 ء)بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے یہاں پیاز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے یہاں تھوک مارکیٹ میں پیاز 4600 روپے سے 5000 روپے تک فی بوری سو کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام دکانوں پر پرچون میں پیاز 60 روپے فی کلو گرام بیچا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیاز خریدنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب ومتوسط طبقہ پیاز کا استعمال ترک کرنے پر مجبور ہوتا جا رہا ہے-

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں