محکمہ اینٹی کرپشن جھنگ کی ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری نوید پہلوان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع

جمعہ 5 اکتوبر 2018 20:49

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) مخالفین کے مبینہ ایمائ پر شہری کو غیر قانونی طور پر غائب رکھ کر تشدد کرنے بلیک میل کر کے بھاری رشوت لینے اوربعدازاں اس پرمنشیات کا جھوٹا مقدمہ بنا کر منظر عام پر لانے جیسے سنگین الزامات کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن جھنگ نے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری نوید پہلوان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی یہ انکوائری نواحی علاقہ بھریڑی کے رہائشی محمد خان کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم پر کی جارہی ہے جس میں شہری نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او نوید چوہدری مظہر ایس آئی سعید اے ایس آئی و دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے دکان سے اٹھا کر تین دن غائب رکھا موبائل فون قیمتی انگوٹھیاں چھین لیں اور تشدد کرتے رہے لواحقین کو بلیک میل کر کے مجھے واپس کرنے کے بہانے ایس ایچ او نے چالیس ہزار روپے رشوت لی بعدازاں تھانہ میں مجھ پر چرس کی برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ بنا کر منظر عام پر لایا گیا اور مقدمہ کیچالان میں بھی آٹھ ہزار روپے رشوت لی گئی اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر عثمان تجمل نے گزشتہ روز شہری سے بیان لینے کے بعد اسے اگلی تاریخ پر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاہم فی الوقت شہری کو اگلی تاریخ نہیں بتائی گئی انکوائری میں پیش ایس ایچ او و دیگر اہلکاروں کا مدعی کے سامنے کوئی بیان نہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں