سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی مفتی تقی عثمانی پر حملے کی شدید مذمت

ملک کے جید مذہبی اسکالر پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے،رہنما مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گردوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جید مذہبی اسکالر اور عالم اسلام کے نامور سپوت پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے دارالعلوم کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے آغاز پر ہی ترجیحی بنیادوں پر ملک اور خصوصاً کراچی کے امن کے لئے اقدامات کئے یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ممکن ہو سکا اب اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری بحیثیت قوم سب کو نبھانی ہے آج کے واقعہ نے پھر امن دشمن قوتوں کے عزائم کو واضح کیا ہے جس کی ہم بھر پور مزاحمت کرتے ہیں اور یہ واقعہ قابل تشویش ہے اس کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔

غلام شبیر آن لائن اٹک

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں