5 وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جس کا قوم آج تک انتظار کر رہی تھی ، میجر طاہر صادق

اتوار 24 مارچ 2019 22:20

ہ*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جس کا قوم قیام پاکستان سے لے کر آج تک انتظار کر رہی تھی ،بے داغ ،بد عنوانی ،کرپشن اور اقرباء پروری سے پاک قیادت عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کیے ہوئے ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں جشن بہاراں اٹک فیسٹیول کی3روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ہزاروں لوگوں سے پرجوش خطاب میں کہا کہ یہاں سے آج بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج اٹک کے عوام میں جو ولولہ اور جوش نظر آرہا ہے وہ آکر دیکھیں بھارتی وزیر اعظم اور ان کی گیڈر بھبھکیاں دینے والی بزدل بھارتی فوج تو ڈر کے چوہے کی طرح بلوں میں گھس گئے ہیں، بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی بھارتی افواج بزدل اور پیٹھ پیچھے وار کرنے والے ہیں مسلمان کی سب سے بڑی آرزوئوں میں شہادت سر فہرست ہوتی ہے جس کا عملی مظاہرہ آج مودی ا ور بھارتی فوج ضلع کونسل سٹیڈیم کی تقریب دیکھ کر کر سکتی ہے اور ہم خطر ے کے باوجود یہاں میلہ ٹھیلہ کر رہیں ، بیل دوڑ رہے ہیں ،گھوڑے ناچ رہے Y ہیں ، پاکستان عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ وہ منزلیں حاصل کرے گا جس کا قوم بڑے عرصے سے سوچ رہی ہے،وہ ضلع کونسل کے منتخب ممبران اور ضلع بھر کے عوام جشن بہاراں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اٹک آکر عزت بخشی اس کا بدلہ ہم سود سمیت ادا کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے اٹک کی تعمیرو ترقی کیلئے جو تاریخی ا علانات کیے ہیں جن میں اٹک کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور ماڈل ویلج کے قیام و دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں اس پر وہ ضلع کونسل کی منتخب قیادت اور ضلع بھر کے عوام ان کے بہت شکرگراز ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں